محکمہ ریلوے کی پنشن اورگریجوئٹی کی ادائیگی کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

سمری منظور ہونے کے بعد پنشنرز اور بیواؤں کو رقوم کی ادائیگی ممکن ہوسکیں گی


ویب ڈیسک October 08, 2020
ملک بھر کے تمام 2 لاکھ پنشنرز اور گرایجوٹی کی رقوم کی ادائیگی کےلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے

ISLAMABAD: ریلوے حکام نے ملک بھرکے 2 لاکھ پنشنرز اوربیواؤں کو گریجوئٹی اورپنشن کی ادائیگی کے لئے سمری منظوری کے لئے وزیر اعظم کو بھجوادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے کشمیرریل کے 5 ارب روپے کے فنڈز ملک بھر کے 2 لاکھ پنشنرز اور بیواؤں کو ان کی گریجوئٹی اور پنشن کی رقوم کی ادائیگی کے لئے فنڈز استعمال کرنے کےلئے سمری وزیراعظم کو منظوری کےلئے بھجوادی ہے تاکہ سمری منظوری کے بعد پنشنرز اور بیواؤں کو رقوم دی جاسکیں کیونکہ ان دنوں ملک بھرکے پنشنرز کو رقوم ادائیگی کے لئے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ لاہور، کراچی،ملتان، کوءٹہ،راولپنڈی، سکھر اور پشاور ڈویژن کے پنشنرز کو انکی رقوم کی ادائیگی کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے حکام کو ملک بھر کے تمام 2 لاکھ پنشنرز اور گرایجوٹی کی رقوم کی ادائیگی کےلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے اسی وجہ سے ریلوے کے پنشنرز اور بیواؤں کو گرایجوٹی کی رقوم لینے کےلئے گزشتہ ڈیڑھ سال سے ادائیگی نہیں ہوسکی ہے اور ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے پنشنرز اور بیوائیں ریلوے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں لیکن انہیں ادائیگیاں نہیں ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں