سونے کی فی تولہ قیمت 5 ماہ کے بعد 50 ہزار روپے سے نیچے آگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئی ہیں اور فی تولہ سونے کی قیمت5ماہ 8 روز کے بعد50ہزار روپے کی سطح سے نیچے آ گئی ہے۔
قبل ازیں 10 جولائی کو سونے کی تولہ قیمت 49 ہزار روپے تولہ ریکارڈ کی گئی تھی، اس کے بعد تولہ قیمت 50 ہزار یا اس سے اوپر رہی اور 19دسمبر2013 کو 50 ہزار سے نیچے آگئی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 27 ڈالر گھٹ کر 1206ڈالر فی اونس ہوگئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے کمی سے 49700 اور 10 گرام سونے کی قیمت 577 روپے کمی کے بعد 42600 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کمی سے800 روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔