ووٹ کو عزت نہ ملے تو نااہل مسلط کیے جاتے ہیں مریم نواز

تابعداروں کو لانے سے ملک میں مہنگائی، لاقانونیت ہوتی ہے، مریم نواز


ویب ڈیسک October 08, 2020
تابعداروں کو لانے سے ملک میں مہنگائی، لاقانونیت ہوتی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کی بیماری کا علاج 'ووٹ کو عزت دو'' کے نعرے میں چھپا ہے اور تابعداروں کو لانے سے ملک میں مہنگائی، لاقانونیت ہوتی ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، وہ کیساغدارتھا جس نے ملک کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کیا، نوازشریف نے پاکستان کے لیے جے ایف 17 تھنڈربنایا، نوازشریف کا مقدمہ گلی گلی، گھرگھر پہنچ چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا، ووٹ کی عزت اورحرمت پامال ہوئی ہے، اس کے گواہ پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز ہیں، ہم الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف مل کر کھڑے ہیں اور اب ہم فیصلہ کن جدوجہد کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کی بیماری کا علاج 'ووٹ کو عزت دو'' کے نعرے میں چھپا ہے، ووٹ کو عزت نہ ملے تو نااہل مسلط کیے جاتے ہیں۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی اوربے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا، تابعداروں کو لانے سے ملک میں مہنگائی،لاقانونیت ہوتی ہے، نیب کی ہمت نہیں کہ عمران خان کی بہن کو طلب کرے، تم ڈھول بجا کراعلان کرو گے تو ڈھول سے بشیر میمن کی آوازآئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔