نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلیے پرعزم ہے چیئرمین نیب

نیب زیرو کرپشن اور سوفیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال


ویب ڈیسک October 08, 2020
نیب زیرو کرپشن اور سوفیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس ریٹارئرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک کو کرپشن فری بنانے کے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہے۔

چیئرمین نیب کی سربراہی میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں حالیہ نیب کیسز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب نئے عزم و استقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب افسران بدعنوانی کے خاتمہ کو قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں، نیب افسران محنت، عزم، شفافیت اور میرٹ پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 86.8 فیصد ہے، نیب ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |