لڑکیوں میں سوفٹ ڈرنکس اورتمباکونوشی کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے زرتاج گل

پاکستان میں روزانہ 1200بچے تمباکونوشی شروع کرتے ہیں، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین


Staff Reporter October 08, 2020
وزیر مملکت نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امراض قلب کی روک تھام میں خواتین کے کردار پر سیمینار سے خطاب کیا۔(فوٹو، انٹرنیٹ)

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بچیوں اورنوعمر لڑکیوں میں تمباکونوشی اورسوفٹ ڈرنکس کے استعمال کا بڑھتاہوارجحان تشویش ناک ہے۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امراض قلب کی روک تھام میں خواتین کے کردار پر سیمینار سے خطاب میں وزیرمملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اکتوبر کامہینہ کینسرکی آگہی مہم کے طورپرمنایاجاتاہے۔ ہمیں بتایا گیا کہ جو لوگ روزانہ کی بنیاد پر سوفٹ ڈرنکس کااستعمال کرتے ہیں، ان میں کینسر کے 18 فیصد ، اور دل کے دورے کے 42 فی صد خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ ہم اپنا درآمدی بل کم کریں۔ جوچیز ہمارے ملک میں آئیں وہ حلال ہوں۔ ہم برآمدات بڑھانا چاہتے ہیں۔ آپ قانون سازی پرتجاویز پیش کریں،ہم اس پرعمل درآمد کروانے میں آپ کی مددکریں گے۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹرنوشین حامدکا کہنا تھا کہ خواتین کوچاہیے کہ دل کے امراض سے بچنے کے لئے چکنائی کااستعمال کم کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روزانہ 1200بچے تمباکونوشی شروع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوبچیاں کالج کے زمانے میں تمباکونوشی کی عادی ہوتی ہیں،وہ شادی کے بعد بھی تمباکونوشی کرتی ہیں،جس کے نتیجے میں ان کی شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان پہلوؤں پر توجہ مرکوز کریں جو بیماری سے نجات دلانے میں مددگارثابت ہو۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالدنے کہا کہ ای سگریٹ ایک خطرناک روش ہے جو نوجوان نسل میں عام ہورہی ہے۔ حیریت کی بات یہ ہے کہ اس کی فروخت پر کوئی نگرانی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں