آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات

امریکی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 08, 2020
امریکی وفد نےافغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکو سراہا - فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کےسربراہ جنرل آسٹن نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے ملاقات کی۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے میں امن واستحکام کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور پاک افغان بارڈرمینجمنٹ کے امور بھی زیرغورآئے۔ اس دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن نےافغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردارکو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔