گھارو مویشیوں پر بلیک کوارٹر بیماری کا حملہ100گائیں ہلاک

مویشی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان، مزید جانوروں کی ہلاکت کا خدشہ، وٹرنری حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ


Express News Desk December 20, 2013
متعلقہ حکام کو متوجہ کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا ،مویشی مالکان.فوٹو:فائل

تعلقہ میرپور ساکرو اور اس کے گرد و نواح میں مویشیوں میں بیماریاں بڑھ گئی، ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر 100سے زائد گائیں بیماری کے باعث ہلاک ہوگئیں۔

بلیک کوارٹر بیماری میں گائے کی ٹانگیں سوج جاتی ہیں اور دودھ بھی ختم ہوجاتا ہے جس کے بعد جانور ہلاک ہوجاتا ہے۔ گجو ،ہالے جی، مشورا موری، گل منڈا اور دیگر علاقوں میں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ متاثرہ مویشی مالکان کے مطابق ان کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔



مگر وٹرنری حکام نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور مزید جانوروں کو بھی اس بیماری سے شدید خطرات ہیں، ہم نے بارہا متعلقہ حکام کو متوجہ کیا مگر کسی نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی کوئی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے۔مویشی مالکان نے صوبائی محکمے سے اس صورتحال کا فوری تدارک کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |