ادبی وثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری ہے شازیہ خشک

ایکسپریس میڈیا گروپ کا 2 روزہ فیملی فیسٹیول کراچی اور سندھ کے عوام کی بہترین خدمت ہے، شازیہ خشک

ایکسپریس میڈیا گروپ کا 2 روزہ فیملی فیسٹیول کراچی اور سندھ کے عوام کی بہترین خدمت ہے۔ فوٹو: فائل

ممتاز گلوکارہ شازیہ خشک نے کہا کہ موجودہ حالات میں فنوں لطیفہ،ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری ہے تاکہ عوام اور خاص طور سے فیملیز کو مل بیٹھنے کاموقع میسر آسکے، یہ بات انھوں ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے 21 اور22دسمبر کو ہونے والے دو روزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کراچی اور سندھ کے رہنے والوں کی بہترین خدمت ہے لوگوں کے ساتھ ساتھ فنکاروں کو بھی ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا انتظار رہتا ہے۔ ایکسپریس فیملی فیسٹیول قومی سح پر اپنی شناخت اور پہچان رکھتا ہے اور یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس فیسٹیول میں پرفارم کرکے سندھ کے کلچر کی بھر پور نمائندگی کروں گی۔شازیہ خشک کا کہناتھا کہ 14مختلف زبانوں میں گائیکی کا تجربہ ہونے کے باوجود جب سندھی اور سرائیکی میں پرفارم کرکے خوشی ہوتی ہے۔




انھوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹرمیںپرفارمنس کے لیے ببینڈ کے ساتھ ریہرسل شروع کردی ہے،گلوکارہ نے کہا کہ میرے اردو اور سرائیکی شاعری پر مشتمل کلام کوکتابی شکل دی جارہی جب کہ 20میوزک البم ریلیز ہوچکے ہیں، سندھ یونیورسٹی جامشورو کی وزیٹنگ پروفیسر کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ میں وزیٹنگ اسکالر کا اعزازملنے پربہت خوش ہوں۔ ایکسپریس فیملی فیسٹیول کراچی کے بعد ایکسپریس میڈیاگروپ کے سندھی اخبار''سندھ ایکسپریس'' کے لیے حید آباد،سکھر اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی پرفارم کریں گی، جس کی تفصیلات عنقریب سندھ ایکسپریس میں شائع کی جائے گی۔
Load Next Story