زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی
پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 20 کروڑ سے زائد کی کمی آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 2 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔گزشتہ ہفتہ غیرملکی قرضوں کی مد میں 58 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 30 کروڑ ڈالر بھی موصول ہوئے ۔
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 15 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ۔مجموعی ذخائر 19 ارب 35 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 19 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔