اب عوام نہیں بلکہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے بلاول
عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا ترجمان کی مطابق ورچوئل اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بیانئے کی تشہیر کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے، اب عوام نہیں بلکہ عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے، عوام دشمن حکومت کے پاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں۔
ویڈیو لنک اجلاس میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ، مولا بخش چانڈیو، چوہدری منور انجم، پلوشہ خان و دیگر موجود تھے اجلاس میں عاجز دھامرا، حسن مرتضی، سربلند جوگیزئی، روبینہ خالد، نوابزادہ افتخار، سعدیہ دانش، جاوید ایوب بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی، بیرسٹر مرتضی وہاب، ناصر شاہ، شرجیل میمن، بیرسٹر عامر، سسی پلیجو، شاہین ڈار اور نذیر ڈھوکی بھی موجود تھے۔