پاکستان کو درآمدی گندم 1977روپے فی40 کلوگرام پڑی
صوبے اپنے نرخوں پر ریلیزکریں گے،500 روپے فی40 کلوسبسڈی دینا پڑیگی
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی درآمدی گندم پاکستان پہنچ گئی۔
وزارت قومی تحفظ خوراک کے مطابق کل ایک جہاز 55 ہزار125میٹرک ٹن گندم لے کر پہنچا،ڈی پی پی نے ابتدائی جانچ کے بعد اسے کلیئرنس دی جس کے بعد گندم کا جہازسے اخراج شروع ہو چکا ہے۔دوسرا جہاز 55 ہزارمیٹرک ٹن گندم لیکر آج آنے کا امکان ہے۔
پاکستان کو سرکاری طور پر درآمد کی جانے والی گندم 1977روپے فی چالیس کلوگرام میں پڑی ہے، درآمدی گندم پر صوبوں کو موجودہ سرکاری نرخ پر گندم جاری کرنے پر 500 روپے سے زائد رقم فی چالیس کلوگرام سبسڈی کی مد میں دینے پڑیں گے۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان پنجاب کے لئے7لاکھ ، خیبر پختونخوا کیلئے تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی۔ ٹی سی پی کی طرف سے جاری گندم کی درآمد کا ٹینڈر 5 اکتوبر کو کھولا گیا۔