یو اے ای نے ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا شاہ محمود قریشی

اماراتی وزیر خارجہ سے رابطہ، کورونا میں پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا

اماراتی وزیر خارجہ سے رابطہ، کورونا میں پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا فوٹو: فائل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یو اے ای نے ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا۔

شاہ محمود قریشی کا متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یواے ای کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین، گہرے ،تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں،یو اے ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ نے انڈونیشیا کی وزیر خارجہ ریتنو مَارسودی کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا،دو طرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load Next Story