میرے بچے مجھے سخت ماں کہہ کر پکارتے ہیں جولیا رابرٹس

کچھ روایات و اقدار پر عمل پیرا رہ کر پلی بڑھی ہوں چاہتی ہوں کہ یہ روایات بچوں میں بھی منتقل ہوں،ہالی ووڈ ادکارہ


APP December 20, 2013
کچھ روایات و اقدار پر عمل پیرا رہ کر پلی بڑھی ہوں چاہتی ہوں کہ یہ روایات بچوں میں بھی منتقل ہوں،ہالی ووڈ ادکارہ۔ فوٹو: فائل

ہالی وڈ اداکارہ جولیا رابرٹس نے کہا کہ اپنے بچوں کی سخت ماں ہیں۔

46 سالہ اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کچھ روایات و اقدار پر عمل پیرا رہ کر پلی بڑھی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ یہ روایات ان کے بچوں میں بھی منتقل ہوں اور وہ ان کے ساتھ بڑے ہوں۔ ان اصولوں کو اپنائیں اور کامیاب زندگی گزاریں ۔ اس لیے اس معاملے پر ضرورت پڑنے پر وہ بچوں پر سختی بھی کرتی ہیں ۔ ان کے بچے انھیں سخت ماں کہہ کر پکارتے ہیں۔ اداکار ہ کے شوہر ڈینی موڈر سے تین بچے ہیزل ، فیناٹیوز اور ہینری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔