پی آئی اے کا امریکا میں روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا فیصلہ

نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبرسے بند کیا جارہا ہے، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک October 09, 2020
مالی اخراجات کے باعث روزویلٹ ہوٹل بند کیا جارہا ہے،: فوٹو: فائل

پی آئی اے نے امریکا میں واقع تاریخی اہمیت کے حامل روزویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے روزویلٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبرسے بند کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے بعد مالی اخراجات کے باعث روزویلٹ ہوٹل بند کیا جارہا ہے، روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے فیصلے کے لیے فنانشل ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں، گزشتہ دو سال میں ہوٹل کو 10 ملین ڈالر کا نقصان ہوا
جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کیلیے فنڈز کی منظوری کا بھی اعلان کیا تھا۔

پی آئی اے کی ملکیت

1979 میں پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن خالد بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ مل کر اس کو لیز پر حاصل کر لیا۔ اس لیزکی شرائط میں ایک شق یہ بھی شامل تھی کہ 20 سال بعد اگر پی آئی اے چاہے گی تواس ہوٹل کی عمارت بھی خرید سکتی ہے اور اسی بنا پراس ہوٹل کو1999 میں پی آئی اے نے 3 کروڑ60 لاکھ ڈالرمیں خرید لیا تھا جس کے لیے ادارے نے ہوٹل مالک پال ملسٹین کے ساتھ طویل قانونی جنگ بھی لڑی تھی اورکامیابی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔