جامعہ کراچی ہراسانی کیس میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور
ملزمان کو فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
عدالت نے جامعہ کراچی میں ہراسانی کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے جامعہ کراچی میں ہراسانی کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔
عدالت نے فیضان، حماد علی، زوار، عبدالرحمان، عمیر اور ذاکر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں طالبات کو ہراساں کرنے پر 7 کم عمر ملزمان گرفتار
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان ہراسانی میں ملوث نہیں اور یہ ایف آئی آر نہیں بنتی، ان کی عمریں بھی کم ہیں، ہاسٹلز تو رات 7 بجے ہی بند ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل رات ساڑھے 11 بجے ایک طالب علم اور طالبہ اپنی گاڑی میں جامعہ سے واپس آرہے تھے جب انہیں لڑکوں کے ایک گروپ نے جامعہ میں روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس کیس میں جامعہ کے اسٹاف کے بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔