بھارتی اداکارہ کا خدا کے بتائے ہوئے راستے پرچلنے کیلئے شوبزچھوڑنے کا اعلان
آج سے میں خدا کے حکم پرچلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں، ثنا خان
بھارتی اداکارہ ثنا خان نے خدا کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کے لیے شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرکیا انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کیا اور تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بھائیوں اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑپرآپ سے بات کررہی ہوں۔ میں ایک عرصے سے شوبزکی زندگی گزاررہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکرگزار ہوں، لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟
ثنا خان نے کہا کیا اس پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟
اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کےبعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے، اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے؛ بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے، اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔
اس لیے میں آج یہ اعلان کرتی ہوں کہ آج سے میں اپنے شوبز (فلم انڈسٹری)کی زندگی چھوڑ کر انسانیت کی خدمت اور اپنے پیدا کرنے والے کے حکم پر چلنے کا پکا ارادہ کرتی ہوں۔ تمام بھائیوں اور بہنوں سے درخواست ہے کہ آپ میرے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے، نیز آئندہ کے میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔
آخر میں تمام بھائیوں اور بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ آئندہ مجھے کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دیں بہت بہت شکریہ۔ ثنا خان۔
ثنا خان نے یہ پوسٹ انسٹاگرام پر رومن، انگریزی اور اردو میں کی اور اس وقت کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور خدا سےدعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں میری مدد اور رہنمائی کرے اس کے ساتھ ہی ثنا خان نے تمام لوگوں سے انہیں دعاؤں میں شامل رکھنے کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ ثنا خان سلمان خان کے ساتھ فلم''جے ہو''، ''وجہ تم ہو''، ''ہلہ بول'' سمیت تامل اور تیلگو کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ تاہم انہیں سب سےز یادہ شہرت بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 6 سے ملی تھی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CGFm-Q-AFEh/"]