ملک میں موجودہ کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے جاوید میاں داد

کرکٹ بورڈ جو بھی کچھ کرے اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، سابق کپتان

کرکٹ بورڈ جو بھی کچھ کرے اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، سابق کپتان

سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ جو بھی کچھ کرے اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، وقت خود صیح اور غلط کا فیصلہ کردے گا، یہ لوگ جو بھی کررہے ہیں اللہ کرے سب چیزیں اچھی ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عظیم بلے باز نے کہا کہ بیس سال میں ایسی کرکٹ نہیں کھیلی، جس انداز سے موجودہ کرکٹ کھلائی جارہی ہے، ایسی کرکٹ کا تو اللہ ہی حافظ ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کی بنیادی چیزوں کو نہیں بدلتے، فائن ٹیون ضرور کرتے ہیں،یہ کھلاڑی پر منحصر ہے، وہ خود اپنے کھیل میں بہتری لانے کےلیے سیکھے۔


سابق کپتان کا موقف ہے کہ کرکٹ میں میرا باب بند ہوچکا، میں نے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی، عزت کے ساتھ کھیلی، ساری دنیا جانتی ہے ، پاکستان میں کوئی اس چیز کو مانے یا نہ مانے، مجھ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ا ور عزت دیتے ہیں جو میرا سرمایہ ہے۔

جاوید میاں داد کے مطابق یہاں حسد کرنے والے اور منافق قسم کے لوگ ہیں۔ ان کو پتہ ہے اور جن کو سب علم ہوتا ہے وہ دوسرے زاویے سے سوچتے اور سب معاملات کرتے ہیں، سب بچوں کی طرح ہیں ان کے لئے نیک خواہشات ہیں۔
Load Next Story