سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کا مرکز لاڑکانہ سے 63 کلو میٹر مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک December 20, 2013
زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کا مرکز لاڑکانہ سے 63 کلو میٹر مغرب میں تھا، زلزلہ پیما مرکز فوٹو: فائل

سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سندھ کے شہر دادو، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، شہداد کوٹ، جوہی، خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ میں محسوس کئے گئے جبکہ بلوچستان کے اضلاع نصیر آباد، جعفر آباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کا مرکز لاڑکانہ سے 63 کلو میٹر مغرب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا، زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |