جنوبی کوریا میں 33 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی
آگ آٹھویں منزل پر لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے 12 ویں منزل تک جاپہنچی
جنوبی کوریا میں 33 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اورعمارت میں دھواں بھر گیا جس کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر السان میں کثیر المنزلہ عمارت کی آٹھویں منزل میں آگ لگ گئی، ہوا کے تیز تھپیڑوں سے آگ دیکھتے ہی دیکھتے ہی بھڑک اُٹھی 12 ویں منزل تک جا پہنچی۔
جن فلورز کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ان میں 120 خاندان آباد تھے جن میں سے 90 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔
ریسکیو اداروں کی جانب سے بروقت امدادی کاموں کے آغاز کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسپتال میں زیر علاج 4 افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ آگ پر 13 گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، تحقیقات کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔