نوازشریف بغاوت کیس تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمے کی تفتیش کا باقائدہ آغاز کردیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک October 09, 2020
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمے کی تفتیش کا باقائدہ آغاز کردیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف اور لیگی رہنماؤں کے خلاف بغاوت کیس میں تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

آئی جی لاہور انعام غنی کے حکم پر سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف غداری اور بغاوت کے مقدمہ کی تفتیش کے لیے ایس پی سی آئی اے لاہور کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ ہیں جب کہ ٹیم میں شامل دیگر افراد میں ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث، انچارج سی آئی اے اقبال ٹاؤن انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سب انسپکٹر شبیر اعوان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے مقدمے کی تفتیش کا باقائدہ آغاز کردیا ہے، مقدمہ میں نامزد ملزمان کو شامل تفتیش کیا جائے گا تاہم ابھی تک غداری اور بغاوت کے مقدمہ میں ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے نہ تو کوئی چھاپے مارے گئے اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں