کیا ارطغرل غازی کی پاکستان آمد سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک خائف ہیں

ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض بھی ہیں، سینئر صحافی


ویب ڈیسک October 09, 2020
ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں، سینئر صحافی

پاکستان کے ایک سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ ترک ڈراما سیریل ''دیریلش ارطغرل'' میں ارطغرل غازی کا مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن کوپاکستان آنے سے روکنے کے لئے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک کی جانب سے دباؤڈالا جارہا ہے۔

پاکستان کے چند سینئر صحافیوں نے ایک ٹاک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ارطغرل ڈرامے کے پاکستان میں نشر ہونے اور بے پناہ مقبولیت سے مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک ناراض ہیں۔ ایک برادر مسلم ملک تو ارطغرل ڈرامے سے اتنا خوفزدہ ہے کہ اس نے ارطغرل ڈرامے میں مرکزی اداکار اداکرنے والے اداکار اینگن التان دزیاتن کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کب پاکستان آرہے ہیں، تاریخ منظرعام پرآگئی

واضح رہے کہ پاکستان میں ''ارطغرل غازی'' کی مقبولیت کے پیش نظر ڈرامے کے ہیرو اینگن التان دزیاتن رواں ماہ 9 سے 11 اکتوبر تک تین روز کے لیے پاکستان کے دورے پر آنے والے تھے ان کے دورے کو ''جشن ارطغرل'' کانام دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں