ناردرن کی فتوحات کو بریک لگ گئی سینٹرل پنجاب کے ہاتھوں شکست

بابر اعظم اور فہیم اشرف کی دھواں دار اننگز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا


ویب ڈیسک October 09, 2020
بابر اعظم کی 86 رنز کی دھواں دار اننگز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا -فوٹو: پی سی بی

سینٹرل پنجاب فرسٹ الیون نے آسان مقابلے کے بعد ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز راولپنڈی میں ہوگیا جہاں ناردرن ایریاز کے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بناے تھے، ناردرن کی جانب سے آصف علی 65 اور شاداب خان نے 39 رنز بنائے۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے فہیم اشرف نے 4، احسان عادل اور عثمان قادر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔



سینٹرل پنجاب نے مقررہ ہدف 166 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں پورا کر لیا، کپتان بابر اعظم کی 86 رنز کی دھواں دار اننگز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، بابر اعظم نے اپنی اننگز 11 چوکے اور دو چھکے لگائے، بابر اعظم 86 اور فہیم اشرف 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔



شاداب خان نے ناردرن کی جانب سے گرنے والی دونوں وکٹیں حاصل کیں، فہیم اشرف کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں