کسٹم کی کارروائی 16 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا اور چھالیہ ضبط

کاررائی کے دوران 10 ٹن بھارتی گٹکا، 1500 ٹن تمباکو اور 56.2 ٹن چھالیہ برآمد ہوئی، کسٹمز


Ehtisham Mufti October 09, 2020
کارروائی کے دوران 10 ٹن بھارتی گٹکا، 1500 ٹن تمباکو اور 56.2 ٹن چھالیہ برآمد ہوئی، کسٹمز (فوٹو: فائل)

ڈائریکٹوریٹ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ممنوعہ گٹکا، تمباکو اور اسمگل شدہ چھالیہ کی ایک بڑی مقدار برآمد کرلی۔

کسٹم نے خفیہ اطلاع پر ضلع عمر کوٹ میں واقع منگریو گوٹھ اور کنڈو خان گوٹھ کے دو گوداموں پر چھاپے مارے جہاں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ بھارتی گٹکا تمباکو اور چھالیہ برآمد کیا گیا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 10 ٹن بھارتی گٹکا، 1500 ٹن تمباکو اور 56.2 ٹن چھالیہ برآمد کیا گیا۔ ان برآمد شدہ اسمگل اشیاء کی مالیت 16 کروڑ روپے ہے۔ حکام نے نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اسمگل اشیاء کو ضبط کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ کی جانب سے ممنوعہ اسمگل اشیاء کی انسداد کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جمشید تالپور اور ڈپٹی ڈائریکٹر سید محمد رضا کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے یہ کارروائی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں