نیب نے شہباز شریف کے 4 فلیٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں
شہباز شریف نے برطانیہ میں 4 فلیٹس 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاونڈز میں خریدے، نیب دستاویزات
نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے جلاوطنی کے دوران برطانیہ میں خریدے گئے 4 قیمتی فلیٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
نیب دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے برطانیہ میں 4 فلیٹس 13 لاکھ 31 ہزار 7 پاونڈز میں خریدے اور فلیٹس خریدنے کے لیے رقم ایک کاروباری شخصیت، بارکلے بینک برطانیہ، اور بھتیجی عاصمہ ڈار سمیت دیگر سے بطور قرض حاصل کی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی
نیب دستاویزات کے مطابق اپر بارکلے لندن میں واقع فلیٹ 2005 میں 2 لاکھ 35 ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا، 75 ہزار پاؤنڈ کاروباری شخصیت سے جب کہ ایک لاکھ 60 ہزار بارکلے بینک سے بطور قرض حاصل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف نے اربوں روپے کے تحائف کی لین دین کی، نیب نے دستاویزات حاصل کرلیں
دستاویزات کے مطابق 2007 میں دوسرا فلیٹ لندن میں لاکھ 6 ہزار میں خریدا گیا، تیسرا فلیٹ 6 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ میں خریدا گیا اور 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ 2 لاکھ 86 ہزار 7 پاونڈ میں خریدا گیا، اس فلیٹ کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار 607 پاؤنڈ کاروباری شخصیت جب کہ 55 ہزار 400 پاؤنڈ دیگر قریبی رفقا سے حاصل کیے گیے۔