بلدیاتی الیکشن 2021 میں کروانے کے امکانات بڑھ گئے

نیبر ہوڈ کونسلز، ویلج پنچایت کونسلز حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں نہ ہو سکیں


Numainda Express October 10, 2020
پنجاب حکومت نے مزید 15 روز کی مہلت مانگ لی، بلدیاتی نمائندے تذبدب کا شکار ، فوٹو: فائل

بلدیاتی الیکشن 2021 میں کروانے کے امکانات بڑھ گئے۔

حکومتی وزراء الیکشن کرانے کے بیانات تو دیتے ہیں لیکن پنجاب حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، ایکٹ 2019 کے مطابق دسمبر 2020 میں بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں تاہم انتخابات کا عمل بظاہر سست روی کا شکار ہے، علاقوں کی نشاندہی کرنے کیلیے 17 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو لسٹ اویزاں نہ کرنیکی استدعا کی۔

نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں ویزاں نہ ہو سکیں پنجاب حکومت نے مزید 15 روز حلقہ بندیوں کی فہرستیں موخر کرنے کی درخواست دیدی۔ پندرہ روز گزرنے کے بعد 4 اکتوبر کو بھی حلقہ بندیوں کی لسٹیں آویزاں نہیں کی گئیں۔ بلدیاتی نمائندے تذبدب کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز ارسال کررکھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |