آرمی چیف کی چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات عہدہ سنبھالنے پر گارڈز آف آنر پیش

پاکستان نیوی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی، آرمی چیف


ویب ڈیسک October 10, 2020
آرمی چیف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی نے عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی اورجی ایچ کیو پہنچنے پرگارڈز آف آنر پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نیویچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی کی قیادت میں ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں