کورونا وبا اپوزیشن اپنی تحریک اگلے سال تک ملتوی کردے فواد چوہدری

مریم نواز جتنے چاہیں جلسے کریں اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں، فواد چوہدری

سیاسی جماعتیں 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، فواد چوہدری فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپوزیشن تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے۔

اپنے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز جتنے چاہیں جلسے کریں اس سلسلے میں کوئی پابندی نہیں، احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے، وہ جلسے جلوس کرے مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائے، (ن) لیگ حکومت پر تنقید کرے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن فوج اور عدلیہ کو براہ راست تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس سے ریاست کمزور ہو تی ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی او سی نے نئے ایس او پی جاری کئے ہیں، شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنیکا کہا ہے۔ شادیوں اور دیگر تقریبات کو محدود کرنے کا کہا ہے۔


فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے، تین ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کر دیں، اپوزیشن بھی تحریک اگلے سال تک ملتوی کر دے اور زندگی کااحترام کریں۔

ٹک ٹاک پر پابندی پر نظرثانی کا مطالبہ

علاوہ ازیں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشہور ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پی ٹی اے کی پابندی کے مسئلے پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے، ان سے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے کیونکہ اس پابندی سے انٹرنیشنل بزنس بیٹھ جائے گا۔
Load Next Story