اسلام آباد میں ایک روز کے دوران 122 افراد میں کورونا کی تشخیص

اسلام آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17235ہوگئی ہے


ویب ڈیسک October 10, 2020
اسلام آباد میں کورونا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے اور ایک روز میں 122 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے مزید 122 نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ کورونا سے متاثرہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ نئے کیسز میں 71 مرد اور 42 خواتین شامل ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17235ہوگئی ہے جن میں سے 16286مریض صحتیاب ہوچکے۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا سے مجموعی طور پر 188 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 648 ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |