روپیہ تگڑا ڈالر کی قدر ساڑھے 3ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر165 جبکہ انٹربینک میں 164روپے سے بھی نیچے آگئی


ویب ڈیسک October 10, 2020
بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی فوٹو: فائل

ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ڈالر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر165 جبکہ انٹربینک میں 164روپے سے بھی نیچے آگئی۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر67 پیسے گھٹ کر 163 روپے 83 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے کی کمی 164.10 روپے پر بند ہوئی۔

09 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 83 پیسے بڑھ کر 212.12 روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے بڑھ کر 213 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں