روہنگیا مہاجر کیمپ میں گینگ وار 8 افراد ہلاک 12 گرفتار

ایک لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کے ساتھ، یہ دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ ہے


ویب ڈیسک October 10, 2020
ایک لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کے ساتھ، یہ دنیا کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

جنوبی بنگلہ دیش میں چھ ہزار ایکڑ پر پھیلے ہوئے روہنگیا مہاجر کیمپ میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم میں اب تک آٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اغوا، فائرنگ اور جلاؤ گھیراؤ کے جرم میں 12 لوگ گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے روہنگیا مہاجر کیمپ میں جرائم پیشہ گروہوں کی موجودگی کی خبریں گزشتہ دو سال سے گردش میں ہیں۔ یہ گروہ منشیات کی اسمگلنگ کے علاوہ لوٹ مار اور اغوا جیسی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ان میں سے ہر ایک گروہ یہاں اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے جس کے باعث مہاجر کیمپ میں آئے دن امن و امان کے مسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں۔

30 بستیوں پر مشتمل اور چھ ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا یہ روہنگیا مہاجر کیمپ بانس اور ٹین سے بنے عارضی مکانات پر مشتمل ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اسے دنیا کے سب سے بڑے مہاجر کیمپ کا درجہ بھی حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |