ن لیگ کا بیانیہ ووٹ کو نہیں لوٹ مار کو عزت دو ہے شہباز گل

ووٹ کو عزت دینی تھی تو ملک چھوڑ کر چلے گئے، معاونِ خصوصی


ویب ڈیسک October 10, 2020
ووٹ کو عزت دینی تھی تو ملک چھوڑ کر چلے گئے، معاونِ خصوصی

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ووٹ کو نہیں بلکہ لوٹ مار کو عزت دو ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے سزا ملنے کے بعد نواز شریف کا مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ سامنے آیا، مسلم لیگ ن نے عدالت سے سزا ملنے پر بیانیہ شروع کیا کہ ووٹ کو عزت دو، پھر کہا بیمار ہوں، اب کہتے ہیں انقلاب لانا ہے، مسلم لیگ ن عوام کو 80 اور 90 کی دہائی کی طرح بے وقوف بنانا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مسئلہ لوٹ مار کو عزت دو، لندن کے فلیٹس کو عزت دو، ووٹ کو عزت دینی تھی تو ملک چھوڑ کر چلے گئے، نواز شریف معاہدہ کر کے وزیراعظم بنے تھے اور نہ بننے کے لیے بھی معاہدہ کیا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ ایک باریش انسان کے ساتھ جو کل کیا گیا کیا وہ سیاسی کلچر ہے، جلیل شرقپوری کے ساتھ گالی گلوچ اور ہاتھا پائی تک گئے، معمر سیاستدان کی بے عزتی کی گئی پگڑی اچھالی گئی، یہ کلچر شریف خاندان نے متعارف کروایا، کس قانون اور ضابطے کے تحت اختلاف کرنا جرم ہے، جلیل شرقپوری کا قصور ہے انہوں نے نواز شریف کے بیانیے کو غلط قرار دیا۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مسئلہ نہیں ،لوٹ مار کو تحفظ دیناہے، ن لیگ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے، دوسری جانب منتخب نمائندے کی تذلیل کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |