میشا شفیع کی علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کی درخواست

عدالت نے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی 13اکتوبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک October 10, 2020
سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر سے جواب طلب کر لیا فوٹوفائل

گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روکنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت کے جج یاسرعلی نے میشا شفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ میشا شفیع نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے مجھ سمیت دیگر گواہوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے باعث میرے گواہ ذہنی طور پر خوف زدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

میشا شفیع نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت ایف آئی آر کا فیصلہ ہونے تک ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی روک دے۔

سیشن کورٹ نے میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر سے جواب طلب کرتے ہوئے ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر میشا شفیع کیس؛ مقدمہ درج کرنیوالا آفیسر معطل

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات پر میشا شفیع کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں