نسیم شاہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہرہوگئے

نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے


Abbas Raza October 10, 2020
نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے

سینٹرل پنجاب کے فاسٹ بولر نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

سینٹرل پنجاب کے فاسٹ بولرنسیم شاہ گروئن میں تکلیف کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔



سربراہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس اسائنسز ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہم نے انہیں بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے، لہٰذا جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا بتایا تو ہم نے فوری طورپرانہیں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار کروا کر لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں