ملک دشمن اپنے مقاصد کیلئے خانہ جنگی پر تلے ہیں شیخ رشید

پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی اگلی بار ان کوسندھ بھی نہیں ملے گا، شیخ رشید


ویب ڈیسک October 10, 2020
پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے ، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ملک دشمن اپنے مقاصد کیلئے خانہ جنگی پر تلے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ مریم اور نواز شریف نا اہل ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں، میرے 50 سوالات کا اپوزیشن نے جواب نہیں دیا، عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیاہے کہ این آر او نہیں دیا جائے گا،نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے، ایک سال ہوگیا لیکن نا تو نوازشریف اسپتال گئے اور نہ ہی علاج کرایا، بس عوام کو بےوقوف بنایا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاوَ میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا پھیلنے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، دہشت گرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کے لیے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتی ہیں، پاکستان کی سالمیت اور بقا میں فوج کا کلیدی کردار ہے، پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے۔

اپوزیشن کے احتجاج اور اسمبلیوں سے استعفوں کی بات پر شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جلسہ جلوس ضرور کرے لیکن شرپسندی اور جلاوَ گھیراوَ پر قانون حرکت میں آئے گا اور کریک ڈاؤن بھی ہوسکتا ہے، یہ نہ ہو کہ اپوزیشن بعد میں ساری عمر پچھتائے، مفتی محمود نے دھاندلی کی بات کی تھی اس کا نتیجہ جو نکلا وہ بتانا نہیں چاہتا۔ 31 دسمبر سے 20 فروری اہم ہے اور اس میں نتیجہ نکل آئے گا، پیپلزپارٹی استعفے نہیں دے گی، پیپلز پارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے ، انہیں اگلی بار سندھ بھی نہیں ملے گا، مولانا فضل الرحمان کی 9 سیٹیں ہیں،ان کا کچھ نہیں جانا لیکن مدرسوں کے طلبا کو اکھٹا کرنا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |