لائن چینج کرتے ہوئے کرنٹ آگیا کے الیکٹرک کا لائن مین ہلاک

واقعہ افسوسناک ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک October 10, 2020
واقعہ افسوسناک ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ترجمان کے الیکٹرک

کراچی کے علاقے ابرہیم حیدری میں کرنٹ لگنے سے کے الیکٹرک کالائن مین ہلاک ہوگیا۔

لائن مین لائن چینج کررہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا۔ کے الیکٹرک عملے نے پورے علاقے کی بجلی بند کرکے لائن مین کی لاش کو نیچے اتارا۔

لائن مین کو کلیئرنس دی گئی تھی کہ لائن کو بند کر دیا گیا ہے اور اس میں کرنٹ نہیں اس لیے وہ کام کرے، تاہم اس کے باوجود لائن میں کرنٹ آگیا اور وہ ہلاک ہوگیا۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ ابراہیم حیدری میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، متاثرہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں