لندن میں اپالو تھیٹر کی چھت گر گئی90 سے زائد افراد زخمی

حادثے کے وقت تھیٹر میں 200 افراد موجود تھے،زخمیوں میں 11 کی حالت تشویشناک


ویب ڈیسک December 20, 2013
تھیٹر میں تقریبا 800 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی۔فوٹو:اے پی

لندن میں واقع اپالو تھیٹر کی چھت گرنےسے 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کے علاقے شیفٹبرے ایونیو میں واقع اپالو تھیٹر کی چھت گر گئی،چھت گرنے سے 90 سے زائد افراد زخمی ہوگئے اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے،حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر معمولی زخمیوں کو طبی امداد دینے کےبعد فارغ کردیا گیا ہے۔

اپالو تھیٹر کی چھت اس وقت آگری جب یہاں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب جاری تھی اور تھیٹر میں 200 کے قریب افراد موجود تھے،حادثے کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا اور موبائل فون کےذریعے پولیس کو اطلاع دی۔نمائندہ ایکسپریس کے مطابق چھت کا ایک حصہ اس کی خستہ حالی کی وجہ سے گرا ہے ۔

جبکہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تھیٹر میں تقریبا 800 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔