کورونا کے بڑھتے کیسز قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں امتحانات ملتوی

ملتوی ہونے والے امتحانات کے لیے نیا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا، نوٹی فیکشن


ویب ڈیسک October 10, 2020
ملتوی ہونے والے امتحانات کے لیے نیا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا، نوٹی فیکشن . فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز میں بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں، سینٹرز کے بند ہونے کی وجہ سے 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے امتحانات نہیں ہوسکیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے جب کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کے لیے نیا شیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں