بھارت علما کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے عمران خان

ٹی وی پر کئی بار اس خدشے کا اظہار کرچکا ہوں، 3 ماہ کے دوران بھارت فرقہ وارانہ تصادم کرانے کی کئی کوششیں کرچکا ہے


October 11, 2020
ٹی وی پر کئی بار اس خدشے کا اظہار کرچکا ہوں، 3 ماہ کے دوران بھارت فرقہ وارانہ تصادم کرانے کی کئی کوششیں کرچکا ہے (فوٹو : فائل)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے علما لوگوں کو اس سازش کا حصہ نہ بننے دیں۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے عالم دین مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ملک میں علما کی ٹارگٹ کے ذریعے فرقہ وارانہ فسادات کرانا چاہتا ہے، ہماری حکومت اس بات سے آگاہ ہے اور میں بارہا ٹی وی پر اس خدشے کا اظہار کرچکا ہوں، گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت سنی اور شیعہ علما کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک بھر میں فرقہ وارانہ تصادم کرانے کی کئی کوششیں کرچکا ہے۔


یہ پڑھیں : جامعہ فاروقیہ کے منتظم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت شہید



انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ کئی ماہ میں ایسی کئی کوششوں کو روکا ہے، ہمارے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مولانا عادل کے قاتلوں کو پکڑ لیں گے، تمام مکاتب فکر کے علما کرام اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اس بھارتی مذموم سازش کا حصہ نہ بنیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |