آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ گھر سے اغوا کے بعد زیادتی

مقدمے میں نامزد ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس


Numainda Express October 11, 2020
ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔ فوٹو : فائل

حافظ آباد میں 2 درندوں نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغوا کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، مقدمے میں نامزد 2 میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں