چیف سلیکٹرکرکٹرز کی فٹنس سے غیر مطمئن
زمبابوے سے سیریز کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست پر مشاورت جاری
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پرفارم کرنے والیکرکٹرز کی فٹنس سے غیر مطمئن ہیں۔
ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کی زیرسربراہی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ راولپنڈی میں ہوئی،اس میں ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے کوچز شریک ہوئے، اس موقع پر زمبابوے سے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ میں ممکنہ تبدیلیوں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا تھاکہ کئی کھلاڑی پرفارم تو کررہے ہیں لیکن انٹرنیشنل کرکٹ تقاضوں کے مطابق سپر فٹ نظر نہیں آتے۔
دوسری طرف بولنگ کوچ وقار یونس نے پیسرز کے ساتھ الگ ملاقات میں کارکردگی بہتر بنانے کیلیے مشورے دیے، سابق کپتان بھی فاسٹ بولرز کی فٹنس سے مطمئن نظر نہیں آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے سے سیریز میں کھلاڑیوں کی فٹنس کے معاملے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا، ٹیلنٹ پول میں جگہ بنانے والے نئے کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی طرف سے ٹریننگ پلان ملے گا۔
یاد رہے کہ ہوم سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان راولپنڈی میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ ختم ہونے کے بعد ہوگا، امکان یہی ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے موزوں تمام کرکٹرز کا ایک ساتھ انتخاب کرتے ہوئے انھیں بائیو سیکیور ببل میں رکھا جائے گا۔