ہوم سیریز راولپنڈی کے میدان پہلے آباد ہونے کا امکان
زمبابوین وفد لاہور پہنچ گیا،بائیو سیکیورٹی اور دیگرمعاملات پرآج بریفنگ
سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے زمبابوین وفد لاہور پہنچ گیا تاہم راولپنڈی کے میدان پہلے آباد ہونے کا امکان ہے۔
بائیو سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے زمبابوے کا 5 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا، مہمان آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مقامی ہوٹل میں ہوئے، رپورٹ آنے تک ارکان وہیں رہیں گے، وفد اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ بورڈحکام اور میڈیکل اسٹاف سے بھی ملاقات کرے گا، پیر کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے حکام سے ملاقات میں سیکیورٹی سمیت انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی، بعد ازاں راولپنڈی کا دورہ بھی شیڈول ہے۔
دوسری جانب زمبابوے سے سیریز کے میچز پہلے راولپنڈی میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ لاہور آنے والے مہمان وفد کے ساتھ ملاقات میں ہوگا، لاجسٹک مسائل سمیت ملتان کے وینیو کوفہرست سے خارج کرنے کے بعد شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ پلان کے تحت پہلے راولپنڈی میں ون ڈے میچزاور اس کے بعد لاہور میں ٹی ٹوئنٹی کرانے پرغور کیا جا رہا ہے، وہیں سے مہمان اسکواڈ وطن واپس روانہ ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے ون ڈے سیریز 30اکتوبر سے 3نومبر تک ملتان اور ٹی ٹوئنٹی بعد ازاں راولپنڈی میں کرانے کا اعلان کیا تھا،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مالی معاملات پر تنازع کے سبب نئے وینیو اور شیڈول کی پلاننگ شروع کردی گئی ہے۔