کراچی اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن ایک بار پھر نافذ

کورونا کیسز بڑھنے کی شرح گزشتہ 6 ہفتے سے 2 فیصد سے کم تھی جو اب دو فیصد سے زیادہ ہوگئی ہے، اسد عمر


ویب ڈیسک October 11, 2020
ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر منصوبہ بندی۔ فوٹو : فائل

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے پر کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی 6 ہفتے اوسط قومی سطح پر پوزیٹیویٹی ٪2 سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے ٪2 سے زیادہ رہی ہے۔



اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے جب کہ ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں آئی ایٹ 2، جی نائن 4 اور جی ٹین کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی سفارش پر شہر کے 3 سب سیکٹرز کی مختلف گلیاں سیل کی گئیں جب کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے گلیوں کو سیل کرنے کی تصاویر بھی شیئر کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں