نئے جوتے خریدنے کیلیے اپنی نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے والی ماں گرفتار

سفاک ماں نے نوزائیدہ بچی کو محض 3 ہزار پاؤنڈ کیلیے بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی

سفاک ماں نے نوزائیدہ بیٹی کو آن لان بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا، فوٹو : ٹویٹر

روس میں 25 سالہ ماں کو اُس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ اپنی نوزائیدہ بیٹی کو آن لائن بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لوئیزا نامی چار بچوں کی ماں نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کو گود دینے کے لیے آن لائن اشتہار لگایا تھا جس پر ایک جوڑے نے خاتون سے رابطہ کیا۔


بچی کو گود لینے کا خواہش مند جوڑا دراصل قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے بھیجا گیا تھا جنہوں نے خفیہ کیمرے بھی لگا رہے تھے۔ جب ایک کیفے میں لوئیزا نے بیٹی کو جوڑے کے حوالے کیا اور 3 ہزار پاؤنڈ لیے تو عین اُس وقت وہاں چھپے اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

اسٹنگ آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ بچی کے فروخت کے معاملات طے پانے کے بعد ایک این جی او کے ذریعے خاتون کو فون کرایا تاکہ این جی او خاتون کو بچی فروخت نہ کرنے پر آمادہ کرسکے لیکن خاتون نے کسی قسم کی بات سننے سے انکار کردیا۔

بچی کو فروخت کرنے سے قبل لوئیزا نے اپنی بہن کو بتایا تھا کہ بچی کی فروخت سے ملنے والے پیسوں سے وہ سب سے پہلے اپنے لیے پسندیدہ جوتے خریدے گی جب کہ ایک خریدار کو بتایا تھا کہ اُسے گھر کے قرضے کی قسط ادا کرنی ہے۔
Load Next Story