آرمی چیف کی مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ہرممکن مدد کی ہدایت

آرمی چیف نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے پاکستان دشمنوں کی جانب سے بدامنی کی سازش قرار دیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک October 11, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں مولانا عادل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری میں ہر ممکن معاونت کی ہدایت کی ہے(فوٹو، فائل)

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا عادل کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے سول انتظامیہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کے قتل کےواقعے کی شدید مذمت کر تے ہوئے اسے پاکستان کے دشمنوں کی جانب سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ مجرموں کوانصاف میں کٹہرے میں لانے کے لئے سول انتظامیہ کی ہرممکن مدد کی جائے۔



واضح رہے کہ معروف عالم دین اور دینی درسگاہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل کو گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر دو میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |