ڈبل سواری پر پابندی سندھ حکومت کی ناکامی ہے ایم کیو ایم

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے غریب اومتوسط طبقے کے افراد اور طلبہ شدید متاثر ہوتے ہیں، ایم کیو ایم

ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فل فور ختم کرایا جائے، ایم کیو ایم کا چیف جسٹس ہائیکورٹ اور گورنر سندھ سے مطالبہ . (فوٹو: فائل)

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی کو سندھ حکومت کی ناکامی قرار دے دیا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات حکومت سندھ کی نااہلی ثابت کرتی ہے وہیں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے سندھ حکومت نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی نہیں کرسکتی اور انتظامی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے غریب اومتوسط طبقے کے افراد اور طلبہ شدید متاثر ہوتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں ؛کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

اراکین سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کے جان مال کی حفاظت کی بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور عوام سے سہولیات چھینے سے اجتناب برتے امن وامان کی خراب صورتحال حکومت سندھ کی بدعنوانی اور نااہلی کا شاخسانہ ہے اسکی سزا عوام کو دینے کے بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔

اراکین سندھ اسمبلی نے چیف جسٹس ہائیکورٹ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ شہر کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فل فور ختم کرایا جائے۔
Load Next Story