کراچی میں رات گئے 10 سالہ بچی اور 25 سالہ خاتون زیادتی

بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک December 20, 2013
بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرلیا گیا،پولیس/اسنیپ شاٹ،ایکسپریس نیوز

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے زیادتی کے واقعات پیش آئے جہاں ایک 10 سالہ بچی اور 25 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی، زیادتی کا یہ واقعہ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں پیش آیا، پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی عمر 10 سال ہے اور اسے 2 ملزمان اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے فوری طور پر طبی امداد دی جارہی ہے،اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور اس کا میڈیکل کرانے کے لیے لیڈی ایم ایل او کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ ایک شخص کو جانتی ہے جو اسی کے علاقے کا رہائشی ہے، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ بچی کے والد کی مدعیت میں سچل تھانےمیں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

شہر میں زیادتی کا دوسرا واقعہ شاہراہ فیصل کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا،جہاں 25 سالہ خاتون کو تین نامعلوم ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کےمطابق یہ خاتون گھر میں کام کرتی ہے جسے واپس جاتے ہوئےاغوا کیا گیا اور ملزمان نے اسے نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کو بھی طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا میڈیکل چیک اپ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔