پشاور میں اسکول وین الٹے سے 12 بچے زخمی ہو گئے

بچوں سے بھری اسکول وین مخالف سمت سے آتی تیز رفتار گاڑی کے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے الٹ گئی۔


ویب ڈیسک December 20, 2013
زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت خطے سے باہر ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

ISLAMABAD: موٹر وے کے قریب اسکول وین الٹنے سے 12 بچے زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں موٹر وے کے قریب رنگ روڈ پر بچوں سے بھری اسکول وین مخالف سمت سے آتی تیز رفتار گاڑی کے اوور ٹیک کرنے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے باعث وین میں موجود 14 میں سے 12 بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر معمولی نوعیت کے زخمی 4بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا جبکہ 8 زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق بچوں کی حالت خطے سے باہر ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے اور وین کے ڈرائیور کو تحویل میں لینے کے بعد تحقیقات کا کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔