شادی ہال مالکان نے نئے ایس او پیزمسترد کردیے احتجاج کی دھمکی

ایس او پیز واپس نہ لیے گئے تو ایک ہفتے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے

راولپنڈی میں حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 2 شادی ہالز، کئی ریسٹورنٹس پر جرمانے فوٹو: فائل

راولپنڈی میں کورونا ایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے پر 2 شادی ہالز اورکئی ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

پنجاب میرج ہالز اور کیٹررز ایسوسی ایشنز نے حکومت کی جانب سے نئے ایس او پیز کو مسترد کردیا اور واپس نہ لینے پر احتجاج کی دھمکی دیدی۔ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا حکومت نے ایس او پیز واپس نہ لیے تو ایک ہفتے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔


میرج ہال کے کاروبار سے ملک کی تمام انڈسٹریز وابستہ ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں حکومت نے ہمیں اور ملازمین کو ریلیف نہیں دیا۔

 
Load Next Story