پیرو میں ٹریفک حادثہ 10 افراد ہلاک 25 زخمی

دارالحکومت لیما کے شمالی ضلعہ کجیسی میں مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔


AFP December 20, 2013
گزشتہ برس بھی مختلف ٹریفک حادثات میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئ تھے۔ فوٹو؛ فائل

پیرو کے علاقے اناکاش میں بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھاکہ پیرو کے دارالحکومت لیما کے شمالی ضلعہ کجیسی میں مسافروں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے، حادثے کے وقت بس میں 48 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پیرو میں ٹریفک حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں اور گزشتہ برس بھی مختلف ٹریفک حادثات میں 4 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔