شمالی وزیرستان میں آپریشن بند کرکے معاملات مذاکرات سے حل کئے جائیں مولانا فضل الرحمان

شمالی وزیرستان میں نافذ کرفیوں کو فوری اٹھایا جائے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جائے، فضل الرحمان


ویب ڈیسک December 20, 2013
شمالی وزیرستان میں نافذ کرفیوں کو فوری اٹھایا جائے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جائے، فضل الرحمان فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں جاری آپریشن کو فوری بند کرکے تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کئےجائیں۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے نئی دلی سے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں شدت پسندوں کے خلاف جاری فوجی آپریشن کو فوری بند کیا جائے اور تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپریشن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں وہاں نافذ کرفیوں کو ختم کرکے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔